10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کردی، آئی اے ای اے
جنگ نیوز -
ویانا…اقوامِ متحدہ کے ایٹمی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے انتہائی محفوظ زیرِ زمین مقام پر یورینیم کی افزودگی شروع کردی ہے۔ اقوام متحدہ کیایٹمی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کے شمالی علاقے فوردو کے مقام پر ایک پلانٹ میں درمیانی سطح کی افزودگی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا یورینیم افزودہ کرنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا اصرار ہے کہ یہ عمل صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔