10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
نصراللہ وڑائچ کے قتل کے خلاف وکلاء تنظیموں کی ہڑتال
جنگ نیوز -
اسلام آباد…لاہور میں نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹ کے قتل کے کے خلاف اسلام آباد کی وکلاء برادری آج ہڑتال کر رہی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی کچہری اور ہائی کورٹ میں وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی پیروی نہ کی ، اسی طرح راول پنڈی میں بھی وکلاء ہڑتال پر ہیں۔ نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاء تنظیموں کی طرف سے آج احتجاجی اجتماعات بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔