تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54

این آراوعمل درآمدکیس ،عدنان خواجہ کی تقرری سے متعلق رپورٹ پیش

جنگ نیوز -


اسلام آباد… این آر او پر عمل درآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے عدنان خواجہ کے تقرر سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا کہ انکی تقرری وزیر اعظم کا اختیار تھا اور اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ آج سیکریٹری قانون کو بھی این آر او عمل درآمد سے متعلق پیش ہونا تھا تاہم وہ عدالت میں موجود نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد عدالت مزیدکوئی مہلت نہیں دے گی‘ ایکشن ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.