تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54

خیبر ایجنسی: جمرود میں دھماکا، 6افراد جاں بحق ،متعد افراد زخمی

جنگ نیوز -


پشاور … خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دھماکا ہو اہے ، دھماکے میں6افراد جاں بحق اور متعد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق جمرود میں بس اڈے پر کھڑی ایک بس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 8زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کو پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.