تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54

این آر اوعمل درآمد کیس، عدالت کا ایک بجے کے بعد حکم جاری کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


اسلام آباد… نیب نے این آر او عملدرآمد کیس میں ملک قیوم، عدنان اے خواجہ اور احمد ریاض شیخ کے کیسزمیں کارروائی سے معذوری کا اظہارکردیاہے، اس پر سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ این آر او عمل درآ مد کیس میں آج ایک بجے کے بعد حکم جاری کردیا جائے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی خصوصی بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو احتساب مقدمہ کے سزایافتہ عدنان خواجہ کے بطور ایم ڈی ، او جی ڈی سی ایل تقررسے متعلق پس منظرسے آگاہ کیا اور کہاکہ یہ معاملہ نیب کے اختیار تحقیقات میں نہیں آتا۔ پراسیکیوٹرجنرل نے احمدریاض شیخ کے بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تقرر پر بھی جواب پیش کرتے ہوئے بتایاکہ احمدریاض شیخ کی جائیداد واپسی کیلئے ٹرائل کورٹ میں مقدمات زیرسماعت ہیں،ان کو سزا سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کا لیٹر مجرمانہ بدنیتی پر نہیں چھپایا گیا تھا۔عدالت نے چیئرمین نیب سے انکے مؤقف کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پراسیکیوٹرجنرل کے مؤقف کی تائید کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے احکامات پر عدم عمل درآمد کے حوالے سے کیا کارروائی ہوسکتی ہے اس پر آج ایک بجے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.