10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
جمرود میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور… خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے بازار میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جو ایک مسافر پک اپ وین کے قریب نصب تھا۔ زخمیوں کو پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔