تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں دھماکا،29افرادجاں بحق،35زخمی

جنگ نیوز -


جمرود…خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے29 افرادجاں بحق اور35 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے ستائیس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا باب خیبر کے قریب مرکزی جمرود بازار میں کھڑی پک اپ کے قریب ہوا،دھماکے میںپک اپ میں سوار تقریبا تمام افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے،دھماکے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار میں موجودراہ گیر بھی دھماکے کا نشانہ بنے، اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 29افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ35زخمیہیں، زخمیوں میں سے 27 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،دھماکے میں زخمی افراد کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.