10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58
ما ئیکل جیکسن کے تحریر کر دہ نغمے کی5ہزار ڈالر تک نیلامی کا امکان
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ…این جی ٹی…ما ئیکل جیکسن کے تحریر کر دہ نغمے کے بول نیلامی کے لیے پیش کر دیئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ما ئیکل جیکسن کی وفا ت کے بعد سے ا ن سے تعلق رکھنے والی کئی اشیا ء کی نیلامی جا ری ہے جس میں شامل ہونے والی تا زہ ترین ان کے ایک نغمے کے بو ل ہیں جو انہوں نے خو د لکھے تھے ۔ ما ئیکل جیکسن کے ہا تھ سے تحریر کر دہ تقریباً نو لا ئنو ں پر مشتمل یہ گا نا ان کے غیر ریلز شدہ گا نو ں میں شا مل ہے جنہیں ان کے ایک قریبی دو ست نے نیلا می کے لیے پیش کیا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاپ مو سیقی کے شہنشا ہ کی یہ تحر یر پانچ ہزار ڈا لر تک میں نیلا م ہو سکتی ہے ۔