تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

نواز شریف کا مشرف کیساتھ کیا گیا معافی نامہ میڈیا کے سامنے پیش

جنگ نیوز -


اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کا سابق صدر پرویز مشرف کے سزا اور جرمانے کی معافی کے لئے کیا گیا معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ معافی نامے کے مطابق نواز شریف نے اپنی سزا اور جرمانے کی معافی کے لئے 10 سال کا معاہدہ کیا تھا، معافی نامے پر نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف اور حسین نواز کے دستخط موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں تھے اور ان پر کرمنل کیس تھا جسے ختم کرنے کیلئے نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے مذاکرات کئے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے معافی کے لئے این آر او پر دستخط کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.