تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

متحدہ کے وفد کی بابا حیدر زمان سے ملاقات

جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کو ایم کیوایم کے 11 جنوری کو ایبٹ آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گل فراز خان خٹک ، سلیم تاجک ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم آفریدی اور دیگر رہنماوٴں نے ایبٹ آباد میں بابا حیدر زمان سے ملاقات کی۔ بابا حیدر زمان نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیوایم نے ہزارہ کے مظلوم عوام کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد میں ایم کیوایم کے جلسے کا خیر مقدم کیا اور اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.