10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58
لاہور،مقتول وکیل نصراللہ وڑائچ گلشن راوی میں سپردخاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گذشتہ روز قتل کیے جانے والے سینئر وکیل نصر اللہ وڑائچ کو گلشن راوی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سینئر وکیل نصراللہ وڑائچ کی نماز جنازہ گلشن راوی کے گراوٴنڈ میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعید،سابق چیف جسٹس خواجہ شریف ،سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہیٰ، وکلا اور عزیز واقارب نے شرکت کی، بعد میں مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر وکلاء نے 72گھنٹوں میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔