تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:54

امریکاکی طرف سے جمرود دھماکے کی مذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفارتخانے نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکا جمرود میں بم دھماکے کی مذمت کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا انتہاپسندی کے خاتمے اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.