تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:43

صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات مکمل

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں قائم کمیشن نے صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ائیندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے وفاقی محتسب مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔



ذرائع کےمطابق اس رپورٹ میں سلیم شہزاد کے قتل سے متاثرہ خاندان کی کفالت اور دیگر صحافیوں کی شکایات کے لئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی سفارشات کو شامل کیا گیا ہے، صحافیوں کی شکایات کے لئے حکومت کو محتسب ادارہ بنانے کی سفارش کی ہے۔



صحافیوں کی جانب سے یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ سلیم شہزاد کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے جب کہ متاثرہ فیملی کو 30 لاکھ روپے امداد دی جائے۔ سلیم شہزاد کمیشن میں بیان دینے والے 41 افراد نے قتل کی جوہات پر مختلف بیانات دیئے ہیں اور تمام شواہد اور بیانات میں کسی ایک ادارہ یا فرد کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.