تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:59

منصور اعجاز کیخلاف مقدمہ کی درخواست، سماعت 12جنوری تک ملتوی

جنگ نیوز -


اسلام آباد … اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء راجا خالد جاوید نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 اے کے تحت سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے پاکستانی عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، اس الزام میں وفاقی پولیس کو حکم دیا جائے کہ وہ منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرے۔ عدالت نے اس درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن آج اس کی سماعت کے دوران پولیس کی طرف سے کوئی جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.