تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:43

پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہمایوں عزیز کرد کی رکنیت بحال

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بلوچستان سے ایم این اے ہمایوں عزیز کرد کی رکنیت کو حکم امتناعی جاری کرکے بحال کردیا ہے۔ سابق وزیر یارمحمد رند کی انتخابی عذرداری پر بلوچستان کے الیکشن ٹربیونل نے ہمایوں عزیز کو نااہل قراردیاتھا ، اس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اس پر آج حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہمایوں عزیز کرد کی رکنیت کو بحال کردیا ، عدالت نے یار محمد رند کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.