11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:54
فلپائن : جیل میں قیدیوں کے درمیان کوکنگ کا انوکھامقابلہ
جنگ نیوز -
منیلا…این جی ٹی…عام طور پر خواتین کے درمیان کھاناپکانے کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے لیکن فلپائن کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان کو کنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں شرکت کے خواہشمند جیل کے قیدیوں کو چھ مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جنھیں ایک گھنٹے کے وقت کے دوران میٹھے کے ساتھ ساتھ دومین ڈشز بھی پکانی تھی ۔ نا رنجی رنگ کا ایپرن اور ٹوپی پہنے ان قیدیوں کو مچھلی ،گوشت،پھل اور سبزیوں پر مشتمل ایک ڈبہ دیا گیاتھاجس کی مدد سے مقررہ وقت میں انہیں لذیذکھانوں سے وہاں موجودمنصفین کو متاثر کرنا تھا۔جیل کی انتظامیہ کے مطابق اس مقابلے کا مقصد جیل کے قیدیوں کا اعتماد بحال کر نے کے ساتھ ساتھ انھیں رہائی کے بعدایک ہُنر سے آشنا کرنا تھا۔