5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان دنیا بھر میںآ ج مزدوروں کاعالمی دن منایا جارہا ہے
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں مختلف مزدور یونین کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں،جبکہ نواب شاہ میں مزدور آج بھی سڑکوں پر پتھر توڑتے نظر آرہے ہیں?گوجرانوالہ میں یوم مئی کے سلسلے میں مختلف یونین ورکز کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی، جبکہ ریلیوں میں خواتین بڑی تعداد میں موجود تھی،ریلی کے شرکا نے مہنگائی کے خلاف سینہ کوبی کی اور حکومت کے خلاف سخت نعرے لگائے?بہاولپور میں سرائیکستان قومی اتحاد لیبر ونگ کے کارکنوں نے اونٹوں، موٹر سائیکل رکشہ پر بندرہ پلی سے ملتانی گیٹ تک ریلی نکالی گئی?ملتان میں یوم مزدور پر پاکستان ورکز مومنٹ کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر سے مرکزی ریلی نکالی گئی? جس میں مختلف مقامات سے آنے والی ریلیاں بھی شامل ہو گئیں? شرکا نے شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کیا? مزدور یونینوں نے پاکستان میں بننے والی لیبر پالیسی پر عمل درآمدنہ کرنے پراحتجاج کیا?سکھر میں یوم مئی کے حوالے سے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین اور دیگر محنت کش تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں? رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محنت کشوں کو مزدوروں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہ تو اجرت دی جاتی ہے اور نہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں?نواب شاہ میں یوم مئی کے موقع کے مزدور آج بھی روزی حاصل کرنے کے لئے مزدوری پر لے جانے والوں کی راہ تک رہے ہیں? تو دوسری جانب چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے مزدورسخت گرمی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پتھر توڑتے نظر آرہے ہیں?بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو، ماتلی اور تلہار میں بھی ریلیاں نکالی گئیں?ڈیرہ اسماعیل خان میں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے مزدور یونین نے جلسے منعقد کئے?چارسدہ میں پریس کلب اور پختونخوا مزدور کسان پارٹی کے زیر اہتمام، یوم مئی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ?میرپور آزاد کشمیر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مزدورں کی ریلی نکالی گئی?