5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا کا اتحادی رہنے تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
ملتان…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک امریکا کی بالا دستی قبول کرنے اور اس کا اتحادی ہونے سے انکار نہیں کریں گے اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ?ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تمام تر توانائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف کی جارہی ہیں ? عام لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں اور جو دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں پانچ فیصد بھی نقصان نہیں ہوا?سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر خورشید قصوری کے پاس اس بات کا کوئی دستاویزی ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا تو پارلیمنٹ میں پیش کریں?ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت کو خارجہ پالیسی تبدیل کرنی ہوگی ?