5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب میں سینما رات8 بجے بند کرنے کا حکم،عمل نہ کرنیوالوں کی بجلی کاٹی جائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…لیسکو حکام نے سینما اونرز کو رات آٹھ بجے تمام سینما گھربندکرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے جس پر سینما مالکان میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ?سینمااونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین زوریزلاشاری نے کہا ہے کہ سینما ہالز بند کرنے کے لئے ان پرمسلسل دباؤڈالاجارہاہے? ان کا کہناتھا کہ جوکاروبار شروع ہی رات آٹھ بجے ہوتا ہے وہ اسی وقت کیسے بندکیاجاسکتاہے ?ڈی سی او لاہورنے یقین دہانی کرائی تھی سینماہالز بند نہیں کیے جائیں گے، اب اسی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے? ایک سینمااونر فراز چوہدری کاکہناتھاکہ حکومت یہ کیوں نہیں کہتی کہ سینما گھر مکمل طورپربند کرو اورگھر جاؤ? انہوں نے کہا پنجاب میں اسی فیصد سینماگھروں میں اے سی کام نہیں کررہے، پھرسینماگھر رات آٹھ بجے کیوں بند کرائے جارہے ہیں?دوسری طرف لیسکو کے ایس ای سرکل ٹوضیالطیف نے جیونیوز کو بتایاکہ تمام سینما ہالز کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جو سینما مالک عمل نہیں کرے گا اس کا کنکشن کاٹ دیاجائے گا?