5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پولینڈ:ریکارڈ توڑنے کی ناکام کوشش ،ہزاروں افرادنے گٹار بجایا
جنگ نیوز -
پولینڈ ... گینز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں پولینڈمیں ہزاروں افرادنے ایک ساتھ گٹار بجایا?عالمی ریکارڈ تو نہ ٹوٹ سکالیکن مختلف یورپی ممالک سے آئے افراد کی یہ محفلِ موسیقی خاصی پُرلطف ثابت ہوئی?پولینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور شوقیہ گٹارسٹ صبح ہی سے رَوکلو کے تاریخی اولڈ ٹاؤن اسکوئر میں جمع ہونا شروع ہوگئے? ا ن کی کوشش تھی کہ گزشتہ برس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا جائے جو لگ بھگ6ہزار3 سو افراد نے اسی مقام پر بیک وقت گٹار بجا کر قائم کیا تھا? تاہم اس مرتبہ موسیقی کی اس محفل میں شرکا کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے کچھ اوپر رہی اور یوں سابقہ ریکارڈ قائم رہا?اس موقع پر مشہور امریکی گٹارسٹ جمی ہینڈرکس کی مشہوردھنیں بجا کر انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا? مختلف میوزیکل بینڈز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو بھرپور تفریح فراہم کی?