5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی :سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سابق ناظم سوات کے گھر کو بم سے اڑانے میں ملوث کالعدم تحریک کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا?سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل کے ایس پی عمرشاہدکے مطابق فضل اکبر نے کمانڈر بن یامین کی قیادت میں سوات میں سابق ناظم جمال ناصر کے گھر کو لوٹنے کے بعد بم دھماکے سے اڑادیا تھا وہ سوات کے تربیتی کیمپ میں دہشت گردی کی تربیت دیتا تھا?ایس پی سی آئی ڈی نے مزیدبتایاکہ ملزم سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے? پولیس کے مطابق ملزم شنگواٹی میں فوجی کارروائی کے بعد مالاکنڈ فرار ہوا اور گزشتہ سال کراچی آکر رپوش ہوگیا? ملزم سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا?