5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسرائیل فلسطین بات چیت،عرب لیگ نے حمایت کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
قاہرہ ... عرب لیگ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان معطل امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تل ابیب پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات مکمل طور پر بند کردے?قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل Amr Musa? نے کہا ہے کہ اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کیلئے فلسطین کی حمایت کرتے ہیں? مگر مخصوص مدت کیلئے? جس کے بعد جائزہ لیا جائے گا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات مکمل بند کرتا ہے یا نہیں?جبکہ فلسطین کے اعلی? مذاکرات کار صائب اراکات کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بحالی پر حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تنظیم آزادی فلسطین(پی ایل او) کی مجلس عاملہ میں کیا جائے گا? ان کا کہنا تھا کہ اگراسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات جاری رکھیں تو امن مذاکرات نہیں ہوں گے? گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا تھا کہ معطل اسرائیل?فلسطین مذاکرات اگلے ہفتے بحال ہونے کی توقع ہے?