تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیوزی لینڈ کی بھی بھارت میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
ویلنگٹن .... امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارت میں دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی? نیوزی لینڈ کی جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ دہشت گرد دارالحکومت نئی دلی کی مارکیٹوں کو نشانہ بناسکتے ہیں? جبکہ جموں و کشمیر، تری پورہ، منی پور، آسام، ناگا لینڈ اور پاک بھارت سرحد پر بھی خطرہ ہے? اس لیے بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کے شہری ان جگہوں پر سفر سے گریز کریں? بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رَوِندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھرپور سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں? جبکہ نئی دلی پولیس کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے وارننگ جاری کیے جانے کے بعد مناسب اقدامات اٹھالیے گئے ہیں? نئی دلی میں اکتوبر میں کامن ویلتھ گیمز ہورہے ہیں? جس کیلئے بھارت نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم کیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.