تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خالد خواجہ کی میت اسلام آباد میں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... آئی ایس آئی کے سابق افسر خالد خواجہ کی میت اسلام آباد میں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ?خالد خواجہ کو گذشتہ روز میران شاہ میں سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ?ان کے قتل کی ذمہ داری لینے والی تنظیم ایشئین ٹائیگرنے ان پر پرلال مسجد آپریشن میں مشکوک کردار اور سی آئی اے کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ??خالد خواجہ کے بیٹے اسامہ خالد کے مطابق ان کے والد اور کرنل امام گذشتہ ماہ وزیر ستان امن مشن پر گئے تھے جبکہ برطانوی اسد قریشی دستاویزی فلم کی تیاری کے سلسلے میں ان کے ہمراہ تھے ?انہیں26 مارچ کو ان کے گائیڈ عثمان خالد نے اغوا کرایا جس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے ?خالد خواجہ کی لاش گذشتہ روز پولیٹیکل انتظامیہ نے اپنی حفاظت میں لے کر ہفتے کی دوپہر بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ کی ?خالد خواجہ کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے لال مسجد میں مولانا عبدالعزیز کی امامت میں ادا کی جائے گی اور جی الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ?56 سالہ خالد خواجہ جڑانوالہ فیصل آباد سے تعلق رکھتے تھے ?وہ پاکستان ائیر فورس میں اسکورڈن لیڈر رہے اور دو سال آئی ایس آئی میں خدمات دی ?خالد خواجہ نے اپنے پسماندگان میں بیوہ ثمامہ خالد دو بیٹے اسامہ اور حزیفہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.