تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایک عام سفید پھول بلڈ کینسر کے علاج میں انتہائی مفید ثابت

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ میں سائنس و طب کے ماہرین نے ایک ایسا پھول دریافت کیا ہے جس سے کشید کردہ جُز بلڈ کینسر کے علاج میں بے حد مفید ثابت ہوسکتے ہیں? ’بے بیز بریتھ‘ نامی اس سفید پھول کے مرکب میں ایسے ذرات پائے جاتے ہیں جوخون کے کینسر جیسی مہلک بیماری کی جھلی کو تباہ کردیتے ہیں? اس پھول سے کشید کردہ اجزاء سے تیار کی گئی کینسر مخالف ادویات دس لاکھ گنا تیزی سے اپنا اثر دکھائیں گی?کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت کی شکل میں سامنے آنے والا یہ پھول سال بھر میں ہزاروں زندگیوں کو موت کے منہ سے کھینچ لانے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا?واضح رہے کہ سائنسی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پھول ناصرف بلڈ کینسر بلکہ دیگر تمام ا قسام کے کینسر کے علاج میں بھی بے حد مفید ثابت ہوگا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.