5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دنیا کے انوکھے ترین فنِ تعمیر کے شاہ کار گھر
جنگ نیوز -
ایمسٹریڈم…سینٹرل مانیٹرنگ…لوگ اپنے گھروں کی تعمیر میں نفاست اور خوبصورتی کا خیال رکھتے ہیں تاہم دنیا میں ایسے بھی انفرادیت پسند لوگ موجودہیں جنھوں نے اپنے گھروں کو انوکھے اندازِ تعمیر کی بدولت منفرد بنادیا ہے? یہ دلچسپ تصاویر ایسے ہی مختلف اقسام کے گھروں کی ہیں جنہیں جوتے، اہرامِِ مصر ، کشتیوں حتی کہ اڑن طشتری کی شکل میں بھی تعمیر کیا گیا ہے? فنِ تعمیر کے ان انوکھے شاہکاروں میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں بچوں کی کہانیوں میں موجود محلات کی شکل میں تیار کیا گیا ہے?