5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پروسٹیٹ کینسر کے خلاف پہلی ویکسین تیارکرلی گئی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا کےDana Farber Cancerانسٹیٹیوٹ کے سائنسی و طبی محقیقین دنیا میں پہلی بار ایسی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پروسٹیٹ کینسر کو بڑھنے سے روکے گی?عام ویکسینز کی بہ نسبتProvengeنامی یہ ویکسین کینسر کی رسولیوں کو پیدا ہونے سے نہیں روکے گی بلکہ ابتدائی مرحلے پر موجود پہلے سے نشوونما پائے گئے کینسر شدہ خلیوں اور رسولیوں کو بڑھاؤ کی روک تھام کرے گی?امریکی ادارہ برائے ڈرگ اینڈ میڈیسن کی جانب سے منظور شدہ یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو ان کینسر زدہ رسولیوں کے خلاف تیز کردیتی ہے?یہ ویکسین عام کیمیوتھراپی علاج کی نسبت آخری اسٹیج پر موجود مریضوں کو تین کے بجائے چار مہینے مزید زندہ رہنے کی نوید دے گی?اس ویکسین کی ہر خوراک کو بڑی سمجھداری اور احتیاط کے ساتھ استعمال کی ہدایات دی جاتی ہیں کیونکہ یہ انتہائی مہنگی ہے اور فی مریض اس کے ذریعے علاج پر93ہزار ڈالر خرچا آتا ہے?واضح رہے کہ یہ دنیا بھر میں عام کیمیو تھراپی کے مقابلے پر بنائی جانے والی پہلی ویکسین ہے جسے ماہرین نے استعمال کے لیے منظور کیا ہے?