5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جنک فوڈ اور کو لڈ ڈرنکس بڑ ھا پے کے عمل کو تیز کر دیتی ہیں
جنگ نیوز -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا کی ہارورڈ یو نیور سٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشا ف کیا گیاہے کہ کو لڈ ڈر نکس اور جنک فو ڈ کا استعمال انسانی جسم میں بڑھا پے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ کو لڈ ڈرنکس اور جنک فو ڈز میں فا سفیٹس (phosphates) کی زیادہ مقدا ر پائی جا تی ہے جو مختلف بیماریوں جیسے عار ضہ قلب اور گردوں کی خر ابی کا با عث بنتی ہے?ہارورڈ اسکول آ ف ڈینٹل میڈیسن(Harvard School of Dental Medicine) میں کی گئی اس تحقیق کے مطا بق فا سفیٹ کی مقدار انسانی جسم میں بڑھا پے کے عمل پر اثر اندا ز ہو تی ہے اور زیادہ فاسفیٹ سے پٹھے کمزوری اورلا غر پن کا شکار ہو جا تے ہیں ?