تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سوات میں دھماکا، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

جنگ نیوز -
سوات…سوات کی تحصیل کبل کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے? تحصیل کبل کے علاقے سنگرسیرئی میں مقامی امن کمیٹی کے رکن روشن زادہ کے گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ?فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا? زخمیوں کو کبل کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے? پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے? دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ? دریں اثناء دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.