5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آنجہانی شوہر کی یادوں کوزندہ رکھنے کا انوکھا انداز
جنگ نیوز -
برسلز…بیلجئیم سے تعلق رکھنے والی خاتون 36سالہ ماریہ نے اپنے مرے ہوئے شوہر کی موجودگی اور بچوں کے سامنے اس کی یادیں تازہ رکھنے کے لیے ایک انوکھا انداز اختیار کیا ہے?ماریہ کے شوہر38سالہ Paul Challisکو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا تھا جس کے بعد وہ صرف چند ہفتے ہی زندہ رہے?ماریہ نے اپنے دوبچوں سات سالہ جیک اور نو سالہ مولی کو ان کے والد کی کمی کے احساس سے دور رکھنے کے لیے Paulکا چھ فٹ بڑا کارڈ بورڈ شاہکار تخلیق کرڈالا ہے?2Dطرز پر بنا یہ عظیم شاہکار ایک جیتے جاگتے شخص کی مکمل تصویر ہے جو فیملی پورٹریٹ میں ان کے والد کی کمی پوری کرتی نظر آتی ہے?