تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نومولود کو پیراکی کروانا بہترین جسمانی صلاحیتوں کا ضامن

جنگ نیوز -
اوسلو…سینٹل مانیٹرنگ…ناروے کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کے محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ صرف چند ماہ کے بچوں کو پیراکی جیسے فن سے روشناس کرانا مستقبل میں ان کی بہترین جسمانی صلاحیتوں کا ضامن ہوتا ہے?اس مطالعے کے تحت ماہرین نے یہ نتائج اخذ کیے کہ پانی اور اس میں تیراکی کے فن سے آشنا ہوجانے والے بچوں کا توازن اور مختلف اشیاء کو پکڑتے وقت گرفت دیگر بچوں کی بہ نسبت بیحد مضبوط ہوتی ہے? اس تجربے میں2سے3ماہ سے لے کر7ماہ تک کے بچوں کو ایک ہفتے میں دو گھنٹے تک پیراکی کی کلاسیں دی گئیں اور پانچ سال کی عمر میں ان کا موازنہ دیگر بچوں سے کیا گیا?پیراکی کی صلاحیتوں سے جسمانی اعضاء کو مضبوط اور لچکدار بنانے والے بچوں میں توازن قائم رکھنے اور ورزش میں بہترین کارکردگی سامنے آئی جبکہ ان کی نسبت دوسرے بچوں میں اس سے ناآشنائی کے سبب توازن کافقدان سامنے آیا?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.