5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہزارہ کے متعدد علاقوں میں ہڑتال، شاہراہ قراقرم سمیت کئی سڑکیں بند
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کی کال پر آج ہزارہ ڈویژن میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہے?ہڑتال کے دوران شاہرہ قراقرم اور دیگر رابطہ سڑکوں پراکا دکا نجی گاڑیاں چلتی رہیں لیکن اس کے بعد جگہ جگہ رکأوٹیں کھڑی کر کے ایبٹ آباد سے کوہستان تک شاہراہ قراقرم پر چلنے والی ٹریفک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا?ہری پور ،حویلیاں ،ایبٹ آباد،شاہراہ ہزارہ ،شاہراہ قراقرم ،ایبٹ آباد مری روڈ اور دیگر سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بند ہیں?مانسہرہ شہر اور مضافات میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند اور بس اسٹینڈ ویران پڑے ہیں?ضلع بٹگرام میں سرکاری پارٹیوں کی جانب سے دکانیں کھولنے کی اپیل کے باوجودتمام بڑے کاروباری مراکز اور شاپنگ پلازے بدستور بند ہیں جبکہ کوہستان میں جزوی ہڑتال ہے?ایبٹ آباد اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں میں ہڑتال کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں?