تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا:کار سے دھماکا خیز مواد ملنے کے بعد ٹائمز اسکوائر،ملحقہ سڑکیں بند

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کے شہر نیویارک میں ایک مشکوک گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد ٹائمز اسکوائر اور اس سے ملحقہ سڑکیں اور گلیاں تحقیقات کے لیے بند کر دی گئی ہیں?پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر کار بم ہے جسے ناکارہ بنایا جارہا ہے? نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق شہر کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر پر کھڑی ایک مشکوک گاڑی سے دھماکا خیز مواد، گیسولِین، پروپَین اور جلی ہوئی تاریں برآمد ہوئی ہیں? حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو گاڑی چھوڑکر بھاگتے ہوئے اور گاڑی سے شعلہ نکلتے دیکھا گیا? جبکہ کچھ ہلکے دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی? جس کے بعد تحقیقات کیلئے ٹائمز اسکوائر اور اس کے اردگرد کی چند گلیوں اور سڑکوں کو ٹریفک اور عام لوگوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا? حکام کے مطابق مشکوک گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جسے فائر فائٹرز نے بجھادیا? پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے گاڑی کی جانچ پڑتال کے بعد دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنایا جارہا ہے?








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.