تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہفتہ وار تعطیلات،ATMsمیں کیش کی فراہمی کے خصوصی اقدامات

جنگ نیوز -
کراچی…بینکوں کو اے ٹی ایمز نیٹ ورک فراہم کرنے والے لنک ون نے کہا ہے کہ ہفتہ وار دو تعطیلات کے دوران مشینوں میں کیش کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں? لنک ون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ وار دو چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق بینکوں پر ہونے سے الیکٹرانک بینکاری میں اضافہ ہونے کا امکان ہے?لنک ون سے منسلک 31 بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے دوران اپنی اے ٹی ایمز کی دیکھ بھال اور ان میں کیش کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین اس سہولت سے چھٹیوں کے دوران مستفید ہوسکیں ?لنک ون کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایمز کے ذریعے صارفین نقد کیش لینے کے علاوہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی اور دیگر سہولتوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.