5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک بنگلا دیش میچ میں محمد سمیع کا16واں اوور اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ
جنگ نیوز -
سینٹ لوسیا…پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں محمد سمیع نے بنگلا دیشی اننگز کا 16واں اوور پھینکا جس میں دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح اسے اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا سکتا ہے?بنگلہ دیش کی ٹیم کو 173 کا ہدف پاکستان نے دیا تھا ?بنگلہ دیش نے 15 ویں اوور کے اختتام پر 120 رنز اسکور کر لئے تھے?30 گیندوں پر 53 رنز درکار تھے?ناٹ آؤٹ بیٹسمین محمد اشرف اور کپتان شکیب الحسن 91 رنز کی شرکت قائم کرکے خطرے کی گھنٹی بجا چکے تھے?شاہد آفریدی نے محمد سمیع کو بولنگ دی جو پہلے دو اوورز میں مہنگے ثابت ہوئے تھے لیکن انہوں نے اس اوور میں پہلے کپتان شکیب الحسن اور پھر محمود کو آؤٹ کرکے پاکستان کے حق میں میچ کو موڑ دیا?اس اوور میں محمد سمیع نے صرف تین رنز دے کر دو وکٹیں لیں جسے اس میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا سکتا ہے?