5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
باربرا موری شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ فلم ”کائٹس “ میں ہریتھک روشن کے ساتھ مرکزی کردار اداکرنے والی میکسیکن اداکارہ باربرا موری نے اب شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہا رکیا ہے?اپنے ایک انٹرویو میں باربرا کا کہنا تھا کہ انہیں ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ سوزان نے شاہ رخ اور ان کی بیگم گوری خان سے ملنے پر اصرار کیا تھااور وہ جب شاہ رخ سے ملیں تو ان کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں? باربرا کے مطابق شاہ رخ بحیثیت انسان بہت اچھے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں?باربرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے شاہ رخ کی کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن ان کے خیال میں شاہ رخ بہت بڑے اداکار ہیں?