تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہزارہ والوں کو کوئی بہکا رہا ہے اور مالی امداد کی جا رہی ہے،شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی ... عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہزارہ والوں کو کوئی بہکا رہا ہے اور پس پردہ مالی امداد کی جا رہی ہے?کراچی میں ساحل سمندر پرجشن خیبر پختونخوا کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاست سب کا حق ہے ? انہوں نے کہا کہ احترام تعلیم، انسانیت اور عدم تشدد سے ملک اور شہر کی ترقی ممکن ہے اور اس کے لئے سب اداروں سے تعاون کے لئے تیار ہیں?اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ننگیالے فورس سے عہد وفا کا حلف لیا? جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ سندھ سندھیوں کا، بلوچستان بلوچوں کا، پنجاب پنجابیوں کا اور خیبر پختونخواپختونوں کا ہے?جشن خیبر پختون خواہ کے موقع پر پشاور اور کوئٹہ سے فنکاروں کو مدعو کیا گیا اور رات گئے تک محفل موسیقی کاسلسلہ جاری رہا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.