5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حیدرآباد: پیپلز پارٹی اورسنی تحریک کے کارکنوں میں تصادم ،8افراد زخمی
جنگ نیوز -
حیدرآباد: پیپلز پارٹی اورسنی تحریک کے کارکنوں میں تصادم ،8افراد زخمی
حیدرآباد…حیدرآبادمیں پیپلز پارٹی اورسنی تحریک کے درمیان تصادم کے دوران شدیدفائرنگ سے 8افراد زخمی ہوگئے جن میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج اور دو کارکن بھی شامل ہیں?مشتعل افراد نے پیپلز پارٹی کے مقامی دفتراور ایک موٹرسائیکل کوآگ لگادی?پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور سنی تحریک کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ دو روز سے معمولی بات پر تناؤجاری تھامگرگزشتہ شب صورت حال سنگین ہوگئی?اورمسلح تصادم شروع ہوگیا جو3گھنٹے تک جاری رہا?اس دوران مشتعل افرادنے پیپلز پارٹی کے مقامی دفتر اورایک موٹرسائیکل کونذر آتش کردیا?پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی محمد سہتو کے مطابق ایم کیو ایم اورسنی تحریک کے مقامی ذمے داران کے ہمراہ ایس پی سٹی کی موجود گی میں مصالحت کا عمل جاری تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا اور ان کے دفتر کو آگ لگادی?فائرنگ کے نتیجے میں ان کے بھائی جبار سہتو بھی زخمی ہوئے? دوسری جانب سنی تحریک کے مقامی رہنماخالد حسن نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے دفتر پر حملہ کرکے دو کارکنوں کو زخمی کردیا?پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج اور دوکارکن بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوئے ہیں?واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ?لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے?ایس پی سٹی قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ ایک معمولی واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے تعاون سے صورت حال پر قابو پالیا گیاہے?ایم کیو ایم کے زونل انچارج شریف خان نے علی محمدسہتو کے گھر پر فائرنگ اور ان کے دفتر کو آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شہر میں قائم امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش ہے?