5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ: ہالینڈ نے جاپان کو ایک گول سے شکست دے دی
جنگ نیوز -
ڈربن. . . . . . . . فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے جاپان کو ایک گول سے شکست دے دی ? ڈربن میں گروپ ای کے میچ میں آغاز سے ہی جاپان اور ہالینڈ کی ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا ، لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک کسی بھی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی ، وقفے کے بعد ہالینڈ نے جاپانی گول پوسٹ پر مسلسل حملے کیے ، ، جس کا پھل انہیں 53 ویں منٹ میں اس وقت ملا جب سنیجر نے گیند کو جال میں پھینک کر ڈچ ٹیم کو برتری دلائی ، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول نہ بناسکی اور میچ ہالینڈ نے ایک صفر سے جیت لیا ? آج دیگر میچز میں گھانا ، آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گا جبکہ ڈنمارک کی ٹیم کیمرون سے نبرد آزما ہوگی?