5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جولائی تا اپریل: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.52 فیصد اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے4.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ?وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق صرف اپریل2010 کے دوران اسی عرصے میں گذشتہ اپریل کے مقابلے میں5.59 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جن صنعتی شعبوں کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں ایئر کنڈیشنر74.6 فیصد ، موٹر سائیکل56 فیصد، پاور لومز54 فیصد ، آٹو سیکٹر38 فی صد جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں10.7 فیصد رہا?ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ معیشت کی بحالی کی طرف اشارہ کررہا ہے لیکن اس پیداوار میں اضافے کے رحجان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی استحکام ، امن و امان کی بہتر صورتحال اور توانائی کے بحران پر قابو پایا جائے ?