5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغیزستان میں محصور ایک اور طالبعلم اپنے گھر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین. . . . . . . . کرغیزستان میں محصور مزید ایک طالب علم واپس اپنے گھر منڈی بہاؤالدین پہنچ گیاکرغستان کے علاقے اوش میں محصور منڈی بہاؤالدین کا رہائشی طالب علم یاسر ممتاز اپنے گھر پہنچ گیا?اس موقع پرجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یاسر ممتاز کہ کہنا تھا کہ اوش میں جاری فسادات میں ہمیں امید نہ تھی کہ ہم اپنے گھر پہنچ پائیں گے?طالب علم کا کہناتھا کہ ہم ایک کمرے میں 11 سٹوڈنٹ تھے اور قیدیوں کی طرح زندگی گزار رہے تھے?یاسر ممتاز کی والدہ اور بہن کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ ہفتہ انتہائی اذیت میں گزارا ہے?یاسر کی والدہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بیٹے کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں اور پاکستان میں اس کی بقیہ تعلیم مکمل کرائی جائے?