تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر اعظم، وزرا اور وزرائے مملکت کی ڈگریاں تصدیق کیلئے بھیج دی گئیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی ڈگریاں تصدیق کے لئے متعلقہ یونی ورسٹیوں کو بھیجوا دی گئی ہیں۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزر ڈاکٹر محمد رضا نے جیو نیوز کو بتایاہے کہ ایچ ای سی نے ارکان پارلیمنٹ کی تعلیمی ڈگریوں کو تصدیق کے لئے متعلقہ جامعات کو بھیجوانا شروع کر دیا ہے۔ نو سو34 ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو ملک کی26 یونیورسٹیوں کو بھجوایا جارہا ہے، اس عمل میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ڈگریوں کی متعلقہ جامعات سے تصدیق کا عمل3 سے4 ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر محمد رضا نے کہا کہ پارلیمنٹر ین کی ڈگریوں کے بارے میں مصدقہ معلومات قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کو بھیجی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.