تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بحری قزاقوں نے 19 چینی اہلکاروں سمیت جہاز اغواکرلیا

جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز… صومالیہ کے بحری قزاقوں نے خلیج عدن میں مال برداربحری جہاز ’گولڈن بلیسنگ‘ عملے کے 19 چینی اہلکاروں سمیت اغواکرلیا۔ چینی بحریہ کے حکام نے میڈیا کو بتایاکہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے مال برداربحری جہاز کوخلیج عدن میں سعودی عرب سے بھارت جاتے ہوئے نامعلوم بحری قزاقوں نے اغوا کرلیا ہے، جہاز میں چین سے تعلق رکھنے والے 19 اہلکار بھی شامل تھے ۔ واقعہ کی تحقیقات اور بحری جہاز کی تلاش کا کام شروع کردیاگیا ہے تاہم تاحال اس بارے کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.