تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے بالاآخر شادی کا اعلان کر دیا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . سابق مس یونیورس اور بالی وڈ بیوٹی کوئن نے بالاآخر شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے والی ہیں تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے شریک حیات کا نام نہیں بتایا۔34سالہ Sushmita Sen کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو 23سے24سال کی عمر میں اپنا گھر بسالینا چاہیے مگر وہ ایسا نہیں سمجھتیں تاہم اب انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کی زندگی میں وہ وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنا گھر بسالینا چاہیے۔ ان کے جیون ساتھی کو کیسا ہونا چاہیے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں سادہ زندگی گزارنے والے مرد پسند ہیں اور وہ چاہیں گی کہ ان کے شریک حیات میں یہ خوبی موجود ہو جو نہ صرف انہیں خوشی دے سکے بلکہ انہیں جانتا ہو، ان کا خیال رکھے اور انہیں سمجھنے کی کوشش کرے۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارRandeep Hooda ،Manav Menon ،Bunty Sachdeev اور حال ہی میں پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی Sushmita کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں تاہم حقیقت کا روپ اختیار کرنے سے پہلے ہی ان افواہوں نے دم توڑدیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ Sushmita کی جانب سے اپنی شادی کا یہ اعلان کب شرمندہ تعبیر ہوگا!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.