تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نیل نیتن مکیش ’اٹالین جاب‘ کے ری میک میں کاسٹ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بالی وڈ اداکار نیل نیتن مکیش کی غیر ملکیوں جیسی شکل و صورت انہیں بیرون ملک سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش میں کافی مدد گار ثابت ہورہی ہے تاہم نیل نیتن حیران اس بات پر ہیں کہ آخر انہیں ایسی پیشکشیں اٹلی ہی سے کیوں ہورہی ہیں۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ 28سالہ نیل نیتن کو مشہور ہالی وڈ فلم Italian Job کے ری میک میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ نیل نے Italian Job کے ری میک میں اپنے کردار کی تصدیق کی ہے تاہم کہا کہ انہوں نے ابھی فلم کی عکس بندی شروع نہیں کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ کے واحد اداکار ہیں جنہیں اٹلی کی مختلف کمپنیز کسی نہ کسی صورت انہیں اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بناچاہتی ہیں۔نیل کے مطابق وہ نہیں جانتے کہ اٹلی کا ان کی ذات سے کیا تعلق ہے۔نیل نیتن مکیش کی آخری بار فلم” لفنگے پرندے“ میں نظر آئے تھے جو گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی تاہم باکس آفس پر نمایاں مقام بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.