تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کافی دل کے لیے بہترین مشروب ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . دل کے لیے کافی بہترین مشروب ہے، دن میں ایک یا دو کپ کافی عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ 65سے100سال کی عمر کے افراد جو باقاعدگی سے کافی پیتے ہیں ان کی خون کی شریانیں لچک دار ہوتی ہیں۔ جن افراد کو فشار خون کا مسئلہ ہو، انہیں کافی کا ستعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق یونیو رسٹی آف ایتھنز میں 7سو افراد پر کی گئی جہاں ایک تہائی افراد کی عمر90برس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق کو اسٹاک ہوم میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس کے سامنے پیش کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.