5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گالف کلب کے پتھر سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی،درخت راکھ
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گالف کلب کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کی کلب بال کے بجائے پتھر سے ٹکرائی اور آگ بھڑک اٹھی۔شیڈی کینیون گالف کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے جلد ہی 12ایکڑ کے گھنے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے خلا ف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ ایسا نے اس نے دانستہ طور پر نہیں کیا۔آگ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے کے عملے کے 150اہلکاروں نے حصہ لیا۔آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس طرح سے آگ لگنے کے بارے میں نہیں سنا۔