5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سگریٹ پینے سے ذہنی تناؤ بدترین شکل اختیار کر لیتا ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
مانٹریال . . . ڈپریشن سے نجات پانے کے لیے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے لیکن جدید تحقیق کے مطابق سگریٹ پینے سے ذہنی تناؤ بدترین شکل اختیار کر لیتا ہے۔کینیڈا کی یو نیورسٹی آف مانٹریال کی جانب سے کی گئی تحقیق کے لیے ہائی اسکول کے 662طالب علموں سے بیس سوال نامے پُر کروائے گئے ۔ نتائج سے پتہ چلا کہ کو نوجوان موڈ بہتر بنانے یا ڈپریشن سے نجات کے لیے سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں ذہنی تناؤ مزید بڑھ جاتا ہے ۔۔ پرفیسر جینیفر اولوف لن O'Loughlin کا کہنا ہے کہ مسلسل سگریٹ نوشی سے ایسے نوجوان ڈپریشن کے مریض بھی بن سکتے ہیں۔