5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یو ایس اوپن ٹینس:راجر فیڈرر اور شیراپووا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
نیویارک . . . سابق چیمپین راجر فیڈرر اور ماریہ شیراپووا کی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے اعصام الحق بھی آج ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا جرمنی کے اینڈریس بیک سے، فیڈرر نے اپنے حریف کو جم کر نہ کھیلنے دیا اور چھ تین، چھ چار اور چھ تین سے شکست دی، روس کی ماریہ شاراپووا نے بھی چیک ری پبلک کی ایویٹا بینیسوا کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔خواتین کی ٹاپ سیڈ کیرولائن ووزنیاکی، سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ اور عالمی نمبر تین نوواک جوکووچ بھی اپنے میچز جیت کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا بھی آج ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جرمنی کے مائیکل کولمن اور فن لینڈ کے جارکو نیمینن کے مدمقابل ہوں گے۔