5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فاقی وزیر بابر غوری کی متاثرین سیلاب کیلئے 1کروڑ 20لاکھ کی امداد
جنگ نیوز -
کراچی . . . آغا خالد . . . وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے متاثرین سیلاب کیلئے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی جانب سے ایک کروڑ بیس لاکھ مالیت کا امدادی سامان آج دوپہر سٹی گورنمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر لالہ فضل الرحمن کے حوالے کیا جو کراچی میں متاثرین کے کیمپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سامان میں کھانے پینے کے 5ہزار پیکٹس کے علاوہ پنکھے، پانی کی ٹنکیاں، فنائل، پلیٹیں، گلاس ، رضائیاں بستر اور دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں۔